12th Aug 2013 Local Govt, KMC, DMC News
شاہ فیصل زون ، جشن آزادی ملی جذبے منا یا جائے گا
حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں بسنے والوں کے لئے عطیہ خداوندی ہے
جشن آزادی وطن کی حفاظت ،سلامتی اور ترقی کے عہد کے ساتھ ملی جوش و جذبے اور شایان شان طریقے سے منا یا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی اور شاہ فیصل زون کے افسران کے ہمراہ عید الاضحی کے دوسرے اور تیسرے روز شاہ فیصل کالونی کے مختلف فیملی پارکوں کا تفصیلی دورہ کرکے عید الفطر کے موقع پر سہولیات کی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر انہوں نے پارکوں میں موجود عوام سے ملاقات کی اور اُن سے پارکوں میں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا اور انہیں عید کی مبارکباد دی اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری اور میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے پارکوں میں موجود بچوں میں جشن آزادی کے حوالے سے قومی پرچم ،جھنڈیاں اور بیجز تقسیم کئے اور پارکوں میں 14اگست تک بچوں اور فیملیز کا پارکوں میں مفت داخلہ اور جھولے مفت کرنے کا اعلان کیا حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے مختلف پارکوں کے دورے پر عوام کو پارکوں میں فراہمی کئے گئے سہولیات پر اطمیان کا اظہار کرتے ہوئے بلدیہ شرقی کے ایڈمنسٹریٹر منظور عباسی اور میونسپل کمشنر کمال مصطفی کے اقدامات کو سراہا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے کہاکہ بلدیہ شرقی کی جانب سے عید الفطر کی تعطیلات کے دوران بلدیاتی فرائض کی انجام دہی کو معمول کے مطابق انجام دیا جارہا ہے اور انشا اللہ بلدیاتی سہولیات عوامی کی دہلیز تک پہنچا نے کے ساتھ بلدیہ شرقی کے چاروں زونز میں جشن آزادی ملی جوش جذبے کے ساتھ شایان طریقے سے منا یا جائے گا ۔ بلدیہ شرقی کی جانب سے آج شاہ فیصل زون سے جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز کردیا گیا اور انشا اللہ جشن آزادی کے موقع پر شاہ فیصل زون ،گلشن اقبال زون ،جمشید زون اور کورنگی زون میں عوامی شمولیت کے ساتھ جشن آزادی منا یا جائے گا ۔میونسپل کمشنر بلدیہ شرقی کمال مصطفی نے کہاکہ جشن آزادی کے موقع پر خوشیوں میں عوام کی شمولیت کے لئے چاروں وزنز میں مفت قومی پرچم کی تقسیم کئے جائیں گے اس سلسلے میں آج مورخہ 12اگست2013ء بروز پیر شمع شاپنگ سینٹر چوک پر حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور بلدیاتی افسران عوام میں قومی پرچم تقسیم کرینگے
حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عمران اسلم کے ہمراہ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران ضلع غربی کے مختلف علاقوں میں جاری صفائی ستھرائی کے کام کا معائینہ کیا
اس موقع پر رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کرنے کیلئے حق پرست نمائندے انتظامیہ بلدیہ غربی کے شانہ بشانہ جدوجہد میں مصروف عمل ہیں تاکہ عوام عیدالفطر پورے مذہبی جوش وجذبہ سے صاف ستھرے ماحول میں مناسکیں انہوں نے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی عمران اسلم، بلدیاتی افسران اور عملے کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ انتظامیہ نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک مرتبہ پھر یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ عوامی خدمت کے جذبہ سے کس قدر سرشار ہیں، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی نے بھی انتظامیہ بلدیہ غربی کے افسران و عملے کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ عیدالفطر کے موقع پر عوام کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے شب وروز جدوجہد میں مصروف ہیں تاکہ ضلع غربی میں رہائش پذیر افراد خوشی کا یہ تہوار صاف ستھرے ماحول میں مناسکیں جبکہ موقع پر موجود افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عیدالفطر کی تعطیلات کے ساتھ ہی جشن آزادی کے حوالہ سے بھی صفائی ستھرائی کے عمل کو تسلسل سے جاری رکھا جائے تاکہ جس طرح عوام کو عیدالفطر صاف ستھرے اور صحت مند ماحول میں منانے کا موقع میسر آیا اسی طر ح وہ جشن آزادی بھی پورے جو ش و جذ بہ سے مناسکیں