28th May 2013 DMC Karachi Zone News

28th May 2013 DMC Karachi Zone News







Daily Jang Karachi News






DAILY JASARAT 28-05-2013



شہرکو امن کا گہوارہ بنانے کیلیے بھرپور اقدامات کر ونگا ،کمشنر کراچی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے کہا ہے کہ انتظامیہ کے تعاون سے شہر کو امن کا گہوارہ بنانے اور کراچی میں مستقل و پائیدار امن کی بحالی کیلیے بھرپور اقدامات کر ونگا۔ ان خیالات کا انہوں نے اتوار کی شب فردوس کالونی اتحاد اور پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ان کے اعزاز میں فردوس اتحاد ہاوس فردوس کالونی میں دیئے جانے استقبالیہ سے اپنے خطاب میں کیا ۔ کمشنر کراچی نے اس موقعہ پر کہاکہ میں اللہ تعالی کا شکر گذار ہوں کہ اس نے مجھے کراچی کے عوام کی خدمت کیلیے اس عہدے پر نامزد کیا اور اس خوبصورت اجتماع میں جہاں ہر طبقہ فکر ، مذہب ، مسلک کے افراد اور خصوصاً کھیل سے تعلق رکھنے والی بڑی بڑی شخصیات موجود ہیں یہ اعلان کر تا ہوں کہ ضلعی ایڈ منسٹریشن کے افسران کے ساتھ ملکر شہریوں کے مسائل حل کر نے اور کراچی سے بھتہ خوری ، دہشت گردی ، اسٹریٹ کرائم او ر مختلف جرائم کے خاتمے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرو نگااور اس سلسلے میں ہر ممکناً کو شش بھی کرونگا ۔

لیاقت آباد اور گلبرگ میں انہدامی کارروائی، منظور قادر نے کام کا معائنہ کیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل منظورقادر نے ہنگامی بنیاد پر لیاقت آباد اور گلبرگ ٹائون کے مختلف علاقوںکادورہ کرکے غیرقانونی تعمیرات پر کی جانے والی انہدمی کارروائی کامعائنہ کیااس دوران انہوں نے گلبرگ ٹائون میں پلاٹ نمبرR-419اورR-420بلاک 17ایف بی ایریاپر چارمنزلہ فلیٹس ٹائپ یونٹس پر جاری انہدامی کاروائی کو جلدازا جلد مکمل کرنے سمیت پلاٹ نمبر R-689اور R-690بلاک 19 پر خود کو کوبار کونسل کاممبر ظاہر کرنے والے ایک وکیل کی جانب سے غیرقانونی چار منزلہ تعمیرات پر سخت ناگواری اظہار کرتے ہوئے وہاں موجودڈیمالیشن عملے کوبغیرکسی دبائو میں کے قانونی انہدامی کاروائی کی ہدایات دیں۔ تفصیلات کے مطابق پرڈیمالیشن اسکواڈکی ٹیم نے لیاقت آباد ٹائون میں پلاٹ نمبر 7بلاک 8لیاقت آباد پر غیرقانونی دوسری تا پانچ منزلہ تعمیرات اور پلاٹ نمبرR-701ایف بی ایریاکی تیسری منزل کو منہدم کردیاگیا۔دریں اثناء لیاقت آباد ٹائون کے علاقے ناظم آباد میں رہائشی پلاٹس پر فلیٹ طرزکمرشل پلازہ تعمیرات کے خلاف کاروائی میں پلاٹ نمبر 6/3،بلاک 3-Fپر تیسری منزل کی آرسی سی چھت سمیت پلاٹ نمبر 9/6بلاک 3-B اورپلاٹ نمبر10/7بلاک 1-Fکی تیسری منزل کے آرسی سی کالمز،پارٹیشن دیواروں کومنہدم اور چھت کیلیے نصب شیٹرنگ گرادیاجبکہ پلاٹ نمبر16بلاک 3-Bپر تیسری منزل کی اے سی شیٹڈچھت پلاٹ نمبر 14/5بلاک 1-Eپرغیرقانونی چوتھی منزل کی چھت کے حصوں سمیت پلاٹ نمبر 4/21بلاک 4-Aکی دوسری منزل اور پلاٹ نمبر 14/1بلاک 4-Dناظم آبادکے گرائونڈفلور پر شادی لان کی غیرقانونی تعمیرات کو منہدم کردیاگیا۔


ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی کامختلف علاقوں کا دورہ ، صفائی ستھرائی کے کام کامعائنہ کیا

کراچی( اسٹاف رپورٹر)  ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی گھنور علی لغاری کی ہدایت پرمیونسپل کمشنر بلدیہ غربی قمر شیخ نےS.E غلام سرور چاچڑ کے ہمراہ سائٹ زون میں جاری صفائی ستھرائی اور کچرہ وملبہ اٹھانے کے کام کا معائینہ کیا اس موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ضلع غربی میں رہائش پزیر عوام کو یکساں بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کیلیے باہمی مشاورت اور منصوبہ بندی کے تحت فرائض کی انجام دیہی کے عمل کو ممکن بنایا جائے انہوں نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بہتر بنانے کیلیے افسران و عملہ اپنی کارکردگی کو اور بہتر انداز میں پیش کریں کچرہ اٹھانے اور جراثیم کش ادویات کے باقائدہ استعمال کو یقینی بنا ئیں۔


DAILY AZAD RIYASAT







DAILY ISLAM 





DAILY JURRAT






DAILY NAI BAAT